چیف جسٹس کا شرجیل میمن پر چھاپہ
Reading Time: < 1 minuteکراچی میں اسپتالوں کے دورے کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے قیدی سیاست دانوں کی حالت دیکھنے کیلئے شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپہ مارا ہے ۔
ضیا الدین اسپتال کی چھٹی منزل پر سب جیل قرار دیے گئے شرجیل میمن کے کمرے میں شراب کی بوتلیں، چرس اور سگریٹ پائے گئے، یہ بات اس دورے میں موجود ذرائع نے بتائی ہے ۔
دورے کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدالت میں ریمارکس دیے کہ میں نے اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی تین بوتلیں برآمد کیں ۔ انہوں نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ دیکھیں کیا ہو رہا ہے ۔
چیف جسٹس کے دورے کے بعد پولیس نے فوری طور پر شرجیل میمن کو اسپتال سے جیل منتقل کر دیا ۔
Array