عارف علوی پاکستان کے صدر منتخب
Reading Time: < 1 minuteقومی اسمبلی اور سینٹ کے ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گئی ہے ۔ تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے 212 ووٹ حاصل کئے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے 131 ووٹ لئے ۔ پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن کو 81 ووٹ ملے ۔
بلوچستان اسمبلی سے عارف علوی کو 45 ووٹ ملے جبکہ فضل الرحمان نے 15 ووٹ حاصل کئے، اعتزاز احسن کو بلوچستان اسمبلی میں کوئی ووٹ نہ ملا ۔ سندھ سے اعتزاز احسن کو 39 جبکہ عارف علوی کو 22 ووٹ ملے ۔ خیبر پختونخوا میں عارف علوی کو 41، فضل الرحمان کو 14 اور اعتزاز کو 3 ووٹ ملے ۔
پنجاب اسمبلی میں عارف علوی کو 33 جبکہ مولانا کو 25 ووٹ ملے ۔ اعتزاز احسن کو صرف ووٹ ملا ۔
عارف علوی کو کل 353 جبکہ مولانا کو 185 ووٹ ملے ۔ اعتزاز احسن 124 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔
Array