پولیس اغوا برائے تاوان میں ملوث
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی کے ایس پی پوٹھوہار ٹاؤن ساجد کھوکھر کی 7 رکنی پولیس اہلکاروں کی ٹیم اغوا براے تاوان میں ملوث نکلی، سی پی او عباس احسن نے ایس پی کی تبدیلی کے لیے آئی جی پنجاب کو لکھ دیا ہے ۔
پولیس کے مطابق تھانہ واہ صدر کو شہری اسد اللہ نے درخواست دی تھی کے اے ایس آئی ساجد سمیت 7 پولیس اہلکاروں نے اس کو اغوا کیا اور 95 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا جبکہ پولیس اہلکاروں نے شہری کے بھائی سے 4 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد رہا کیا، تھانہ واہ صدر نے درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
ادھر سی پی او راولپنڈی عباس احسن کا کہنا ہے کہ اغوا براے تاوان واردات میں ملوث پولیس اہلکار ایس پی پوٹھوہار کی ٹیم کا حصہ ہے، ایس پی مقدمہ کی تفتیش پر اثر انداز نہ ہوں اس لیے آئی جی پنجاب کو لکھ دیا ہے کہ ایس پی کی تبدیلی کے لیے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جاے کیونکہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کی وجہ سے تبادلوں پر پابندی عائد کررکھی ہے، سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ واردات میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کا تعلق سندھ پولیس سے ہے، تھانہ واہ صدر پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔