ثنا بچہ نے استعفا دے دیا
Reading Time: < 1 minuteاینکر و براڈ کاسٹر ثنا بچہ نے پبلک نیوز سے استعفا دے دیا ہے ۔ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا ہے کہ ایک اور کو دھول چٹاتے ہوئے پبلک نیوز سے استعفا دے دیا ہے، نہ پہلے کبھی ایڈیٹوریل پر سمجھوتہ کیا اور نہ آئندہ کروں گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف بیگ مرزا پبلک نیوز کی پالیسی کو حکومت کے حق میں رکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے چینل میں اینکرز کو ہدایات دی جاتی ہیں اور ثنا بچہ آزادانہ کام کرنا چاہتی تھیں ۔
Array