شاہد مسعود ضمانت کیلئے سرگرم
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائیکورٹ آئندہ ہفتے اینکر پرسن شاہد مسعود کے خلاف پی ٹی وی کرپشن کیس میں نکالے گئے وارنٹ پر ان کی درخواست سنے گی ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے قبل از گرفتاری ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے پر درخواست ضمانت منسوخ کی، کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت دی جائے ۔ درخواست کے مطابق شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر سے مکمل تعاون کر رہا ہوں ، مقدمے میں نامزد تمام شریک ملزمان بھی ضمانت پر ہیں ۔
درخواست میں وفاق، ایف آئی اے،تفتیشی افسر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اکنامک ونگ کو فریق بنایا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سنٹرل جج ارم نیازی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی عدم حاضری پر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی تھی ۔ عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی گرفتاری کا حکم دیا تھا ۔
Array