حکومت کی بھینس اور کٹا
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف کی حکومت عام لوگوں کو ابھی تک کوئی بڑا ریلیف تو نہیں دے پائی مگر تفریح کیلئے روز ایک نیا سامان تیار کرتی ہے ۔
حکومت کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے سے وزیراعظم ہاؤس کی جن آٹھ بھینسوں کا بہت زیادہ تذکرہ تھا ان میں سے ایک (بھینسا)نکل آیا ہے ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق نیلام عام کے سرکاری اشتہار میں اب آٹھ بھینسوں کی بجائے تین بھینسوں کا ذکر ہے جبکہ چار کٹی اور ایک کٹا لکھا ہوا ہے ۔
ان کا نیلام عام ۲۷ ستمبر کو وزیراعظم ہاؤس کے باڑے میں ہوگا ۔ سوشل میڈیا پر اس اشتہار کا خوب تذکرہ ہے اور سینٹر فیصل جاوید سے بھی پوچھا جا رہا ہے جو ان بھینسوں کی زبان بھی سمجھتے ہیں ۔
Array