دہشت گردی مذاکرات خط
Reading Time: < 1 minuteانڈیا کی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے سرکاری خط کی نقل میڈیا کو جاری کی ہے ۔ خط میں عمران خان نے مودی سرکار کو کہا ہے کہ ہم ہمیشہ سے دہشت گردی پر بھی بات کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

اس خط پر سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی ہے ۔ اینکر طلعت حسین نے پوچھا ہے کہ یہ مذاکرات کیسے کئے جائیں گے اور دہشت گردی کے عنوان تلے ہم انڈیا سے کیا بات کریں گے؟ کوئی وضاحت براہ کرم؟
دوسری جانب شیریں مزاری کی قومی اسمبلی میں کی گئی وہ تقریر پھیلائی جا رہی ہے جس میں انہوں نے انڈیا کے ساتھ سرحد بند کرنے کی بات تھی، اس وقت وہ اپوزیشن کا حصہ تھیں ۔
Array