نااہل ترین اہم اجلاس میں شامل
Reading Time: < 1 minuteمعلوم ہوا ہے کہ بجٹ ریفارمز کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں جہانگیر ترین بھی شریک تھے ۔ یہ اہم اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔
اجلاس میں کے پی کے اور پنجاب میں بجٹ ریفارمز کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر خزانہ اسد عمر کی ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی ۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے جہانگیر ترین سرکاری اجلاس کا حصہ رہے ۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی سابق دور حکومت میں نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد اجلاس میں شرکت پر تنقید کرتی رہی ہے ۔
Array