الیکشن کمیشن نے دو اینکروں کی شکایت کر دی
Reading Time: < 1 minuteالیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیمرا کو شکایت کی ہے کہ دو ٹی وی چینلز سے وابستہ اینکروں نے پروپیگنڈا کر کے غلط اعداد و شمار پیش کئے اور کمیشن کو بدنام کرنے کی مہم چلائی ۔
شکایت کے مطابق نیوز ون کے اینکر شاہد مسعود اور اے آر وائے کے صابر شاکر نے 24 ستمبر کے پروگرام میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے غلط بیانی کی اور حقائق کو توڑ موڑ کر اپنی خواہش کے مطابق پیش کیا اس لئے پیمرا ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرے ۔
Array