ڈار کی جائیداد نیلامی کی درخواست
Reading Time: < 1 minuteقومی احتساب بیورو نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کے لئے درخواست دائر کی ہے ۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مفرور اسحاق ڈار کی جائیداد نیلام کرنے کی اجازت دی جائے ۔
احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ۔ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے درخواست دائرکی جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نیب کو مطلوب ہیں، عدالت اسحاق ڈار کو مفرور قرار دے چکی ہے ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسحاق ڈارکی پاکستان میں تمام جائیدادوں کو فروخت کرنے کی اجازت دی جائے، ڈسٹرکٹ افسر ریونیو کو اسحاق ڈار کی جائیدادوں کا کنٹرول لینے کا حکم جاری کیا جائے اور ڈی او آرز جائیدادوں کو تحویل میں لے کر کرایہ سرکاری خزانے میں جمع کرائیں ۔