وزیرستان سے دو کارکن اغوا
Reading Time: < 1 minuteعظمت گل/ نمائندہ خصوصی
شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس نکالنے والی کمپنی کے اہلکار اغواء کر لئے گئے ۔ علاقے میں مقامی فورس نے تلاش شروع کر دی ہے ۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ اور سپین وام میں تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے 2 اہلکار اغواء کر لیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق انجینئر زاہد محمود اور ممتاعلی شاہ کو پاک افغان بارڈر سے ملحقہ علاقے آباخیل اولام الگاڈ سے اغواء کیا گیا ۔
مغویوں کی تلاش کیلئے مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے ۔ سرچ آپریشن میں لیویز، خاصہ دار اور بھٹنی رائفلز کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں اہلکاروں کو ممکنہ طور پر افغانستان لے جایا گیا ہے ۔
Array