پاکستان

نقصان پٹواریوں نے پہنچایا، چیف جسٹس

اکتوبر 16, 2018

نقصان پٹواریوں نے پہنچایا، چیف جسٹس

اسلام آباد کے کورنگ نالہ کے اطراف تعمیرات گرانے کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اس ملک کو سب سے زیادہ نقصان پٹواریوں نے پہنچایا ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلے پر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کی ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق عدالت نے تمام متاثرین کی درخواستیں خارج کر دیں صرف مسماۃ اصغر کو انسانی ہمدردی کے تحت 4 ماہ کی مہلت دے دی گئی ۔

مسماۃ اصغر نے کہا کہ شوہر کے کینسر اور سات سالہ بچے کی پرورش کی بنیاد پر مہلت دی جائے اور حکم واپس لیا جائے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں ہمدری ہے ۔ خاتون نے کہا کہ ہمدردی نہیں انصاف چاہئیے ۔

وکیل نے کہا کہ مسماۃ اصغر کا شوہر کینسر میں مبتلا ہے گھر گر گیا تو وہ بے گھر ہوجائیں گے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ غیر قانونی گھر ہے اس نے تو گرنا ہے لیکن ہم اس بنیاد پر 4 ماہ مہلت دے دیتے ہیں، پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ میں یہاں پر کچھ کہتا ہوں تو صبح شہ سرخیاں لگ جاتی ہیں، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس ملک کو سب سے زیادہ نقصان پٹواریوں نے پہنچایا، پٹواری اور اس کے اوپر کے عملے کے کھانچوں کی وجہ سے غیر قانونی تعمیرات ہوئیں ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ قانون سب کے لیے یکساں ہے، ہم کسی شخص کے لیے قانون تبدیل نہیں کرسکتے ۔

عدالت نے کورنگ نالہ کے گرد تعمیرات گرانے کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستیں مسترد کردیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے