پاکستان

ذلفی بخاری کی دہری شہریت پر نوٹس

نومبر 12, 2018

ذلفی بخاری کی دہری شہریت پر نوٹس

سپریم کورٹ نے زلفی بخاری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مقدمے میں فریق بنائے گئے افراد کو نوٹس جاری کئے ہیں ۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے پوچھا کہ یہ بتائیں زلفی بخاری کس عہدے پر ہیں؟ عدالت کو بتایا گیا کہ زلفی بخاری وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہیں ۔

درخواست گزار وکیل نے کہا کہ کیا ایک عام آدمی دہری شہریت کی بنیاد پر وزیر بن سکتا ہے ۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں دہری شہرت کا حامل شخص رکن اسمبلی نہیں بن سکتا تو وزیر بھی نہیں بن سکتا ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ میرے خیال سے آپ آرٹیکل 62 ون سی کے تحت درخواست لے کر آئے ہیں ۔ وکیل نے کہا کہ جو کام بالواسطہ نہیں ہوسکتا وہ بلاواسطہ بھی نہیں ہوسکتا ۔

عدالت نے زلفی بخاری کیخلاف درخواست پر فریق بنائے گئے عمران خان و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے