بلاول بھٹو کو نیب بلانے کی وجہ
Reading Time: < 1 minuteقومی احتساب بیورو نیب نے محکمہ جنگلات پنجاب کی اراضی پارک لین کمپنی کو الاٹ کیے جانے کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے ۔
نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایس ای سی پی کے ریکارڈ کے مطابق پارک لین کمپنی کے 50 فیصد شیئرز آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے ہیں۔ دوران تحقیقات انکشاف ہوا کہ محکمہ ریونیو اور سی ڈی اے افسران نے ملی بھگت سے پارک لین کمپنی کو غیر قانونی طور پر فائدہ پہنچایا اور 118 کنال 14 مرلے جنگلات کی اراضی پارک لین کمپنی کے سپرد کردی گئی۔ اس مقصد کیلئے سرکاری ریکارڈ کو بھی ٹیمپر کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارک لین کمپنی کے منیجر، اتھارٹی ہولڈر اور ڈائریکٹر کو بار بار طلب کیا گیا مگر وہ جان بوجھ کر شامل تفتیش نہیں ہوئے اور بیان ریکارڈ نہ کرایا۔ اعلامیے کے مطابق 13 دسمبر کو نیب نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو طلب کر رکھا ہے۔