کھیل

کوہلی نے ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا

دسمبر 16, 2018

کوہلی نے ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا

انڈین بلے باز ویرات کوہلی نے اپنے ٹیسٹ کیئریر میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے دن سنچری بنائی ہے جس سے وہ پانچ روزہ میچوں میں ۲۵ سنچریاں مکمل ہو گئی ہیں ۔

کوہلی نے یہ کارنامہ ۱۲۷ اننگز میں انجام دیا ہے جبکہ سچن ٹنڈولکر نے ۱۳۰ اننگز میں ۲۵ سنچریاں بنائی تھیں ۔ دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے نام ڈان بریڈ مین نے یہ کارنامہ صرف ۶۸ اننگز میں انجام دیا تھا ۔ اس طرح کوہلی دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے