پاکستان

ایبٹ آباد میں بچوں پر کتے چھوڑ دیے

دسمبر 23, 2018

ایبٹ آباد میں بچوں پر کتے چھوڑ دیے

ایبٹ آباد کے علاقے لوئر جناح آباد میں بااثر نوجوان نے پانچ طالب علموں پر وحشیانہ تشدد کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ طالب علموں کو ڈنڈوں سے مارنے کے بعد پانچ کتے ان پر چھوڑ دیئے ۔

مقامی افراد کے مطابق کتوں نے پانچ طالب علموں کو کاٹ کر شدید زخمی کیا جن کو طبی امداد کیلئے کمپلیس منتقل کیا گیا ۔

ایبٹ آباد پولیس نے ابتدائی اطلائی رپورٹ درج کر لی ہے تاہم ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق بچے با اثر شخص کے گھر کے قریب کھیل رہے تھے، بچوں کے کھیلنے پر با اثر شخص نے غصے میں آ کر ڈنڈے مارے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے