پاکستان پاکستان24

وزیرستان میں حقوق کیلئے احتجاج

دسمبر 24, 2018 < 1 min

وزیرستان میں حقوق کیلئے احتجاج

Reading Time: < 1 minute

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں یوتھ آف وزیرستان نے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا ہے ۔مظاہرے میں مرعلی، میرعلی اور دیگر علاقوں کے لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

مظاہرین نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں ضرب عضب کے دوران مسمار شدہ گھروں کے معاوضے تاحال نہیں ملے ۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں مجبوری کے باعث خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، مسمار شدہ گھروں کے سروے کو 2 سال ہوگئے مگر معاوضے ابھی تک نہیں دیئے گئے ۔ مظاہرین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے باوجود موبائل سروس اور پی ٹی سی ایل کی سہولت فراہم نہیں کی جارہی، مظاہرین نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں بجلی آتی نہیں بلکہ کبھی کبھار دکھائی دیتی ہے، لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے ۔

یوتھ آف وزیرستان کے زہراہتمام نکالی گئی ریلی کے شرکا نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کیلئے ایک ماہ کی مہلت دیتے ہیں ۔ یوتھ آف وزیرستان نے کہا ہے کہ ایک ماہ بعد پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیں گے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے