زرداری کا نام ای سی ایل میں
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کا نام ایگرٹ کنٹرول فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے ۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل 172 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس میں آصف زرداری بھی شامل ہیں ۔
فواد چودھری نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں جن افراد کے بھی نام آئے ہیں ایگزٹ کنٹرول فہرست میں شامل کئے جانے کی منظوری دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کو معلوم ہو جائے گا یہ پرانا پاکستان نہیں ہے ۔ وزیر اطلاعات نے زرداری کے 31 اگست کو گرفتار ہونے کے سوال پر جواب دیا کہ اللہ کرے ایسا ہی ہو ۔
فواد چوھری نے کہا کہ کچھ لوگ باہر بیٹھ کر کراچی کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، برطانوی حکومت سے یہ معاملہ اٹھائیں گے، کراچی کے کیمرے ٹھیک کام نہیں کر رہے ۔

