بونوں کی حکومت
Reading Time: 3 minutesاظہر سید
خلیق کیانی نے صرف سوال پوچھا تھا رزاق داود کی کمپنی کو کس طرح سنگل بڈنگ پر ڈیم کا کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا ۔جیمز بانڈ آپے سے باہر ہو گیا ۔بھری پریس کانفرنس میں نیک نام اخبار نویس کو دھمکانے لگا ۔سوال تھا ایل این جی کے کنٹریکٹ پر آپ لوگوں نے دو سال کرپشن کا شور مچایا دلیل یہ دیتے تھے سنگل بڈنگ پر کنٹریکٹ دئے ہیں ، اب مشیر تجارت جو خیر سے پہلے ہی کھربوں روپیہ کے کاروباری ہیں ان پر کرپشن کا الزام کیوں نہیں؟ جب صحافیوں نے فیصل واڈا کے رویہ پر بریفنگ کا بائیکاٹ کیا لگے معافیاں مانگنے ۔
آئی ایس آئی اس ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے ۔ہمیں پوری امید ہے ایجنسی کے دلیر اور محب وطن افسر جس طرح ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بناتے ہیں کوئی افسر معاشی طور پر ملک کو تباہ کرنے کی سازش کرنے والوں تک بھی پہنچے گا ۔ایجنسی کا کوئی افسر اس عہدیدار کے گریبان تک ضرور اپنے ہاتھ لے جائے گا جس نے ایل این جی عباسی کے نعرے لگائے اور خاموشی سے کم قیمت ایل این جی کی درآمد کم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔کوئی افسر ضرور اس ڈاکو کو ڈھونڈ نکالے گا جس نے مہنگے فرنس آئل کی درآمد بڑھا دی خود قومی خزانے میں اربوں روپیہ کی لوٹ مار کی بلکہ ملکی معیشت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
ہمیں یقین ہے آئی ایس آئی کو کوئی سرپھرا افسر وزیراعظم کی بہنوں کی اربوں روپیہ کی پراپرٹی کی اصل کہانی کھوج نکالے گا اور نئے سال کو سچ مچ کی تبدیلی کا سال بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔
ہمیں اللہ تعالی کے انصاف پر پورا یقین ہے وہ کسی کی ضرور ڈیوٹی لگائے گا جو پاکستانی روپیہ کی قدر میں 30 فیصد کمی کے فیصلوں کے پیچھے چھپی سازش کا کھوج لگا لے گا اور جنہوں نے ملکی معیشت کو برباد کرنے کی سازش کی انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے گا ۔فیصل واڈا ہو شیخ رشید ہو یا مراد سعید یا ان کا گرو وزیراعظم یہ کردار ہمیشہ کیلئے یادگار ہیں ۔بچہ سقہ چمڑے کے سکے بنا کر تاریخ میں زندہ ہو گیا یہ لوگ بھی زندہ رہیں گے ۔ان کا گرو 100 ارب روپیہ روزانہ کی کرپشن،انڈے مرغی ،کٹے کے ساتھ سمندر میں لیک ہو جانے والی گیس سمیت بے شمار جھوٹ اور بے پناہ فراڈ کی وجہ سے زندہ رہے گا جبکہ چینی قونصلیٹ پر حملہ کے بعد پستول پکڑ کر اور کیمرہ مینوں کو ساتھ لے کر دہشت گردوں سے مقابلہ کیلئے پہنچے والا یہ جیمز بانڈ اپنے ڈراموں اور مراد سعید اس وجہ سے زندہ رہے گا "جس دن عمران خان حکومت میں آئے گا اگلے دن 200 ارب ڈالر خزانے میں جمع ہو جائیں گے” ۔شیخ رشید ہمارے پیارے نبی کا نام سیاست کیلئے استمال کرنے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی وجہ سے انجام کو پہنچے گا ۔
جھوٹ دھوکہ اور فراڈ میں جس جس نے جو کردار ادا کیا اور اس ملک کو معاشی ترقی سے روک کر معاشی تباہی کی راہ پر ڈالا آئی ایس آئی کے محب وطن افسروں کی کڑی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے ۔ایل این جی کی درآمد کم کی مہنگے فرنس آئل کی درآمد بڑھائی ۔روپیہ کی قیمت کم کی نہ صرف مقامی اور بیرونی قرضے بڑھائے بلکہ تجارتی خسارہ بھی بڑھا دیا ۔بینکوں کے قرضوں پر شرح سود بڑھا کر تمام کاروبار بند کرا دئے ۔فائلر کی شرط عائد کر کے لاکھوں لوگوں کو روزگار دینے والی آٹو کی صنعت میں سناٹے پھیلا دئے اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو ختم کر دیا ۔جن قوتوں نے پاکستان کی مارکیٹیں برباد کی ہیں آئی ایس آئی کے افسران قبر تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے ۔
یہ فیصل واڈا کیا بیچتا ہے ۔