افغانستان میں قتل و غارت جاری
Reading Time: < 1 minuteعظمت گل/ نمائندہ خصوصی پشاور
افغانستان میں داعش کمانڈر کی ہلاکت کا دعوی امریکی ذرائع کی جانب سے سامنے آیا ہے جبکہ طالبان اور فورسز نے ایک دوسرے کے درجنوں افراد کو مارنے کا دعوی کیا ہے ۔
امریکی فوج کے افغانستان میں ترجمان لیفٹیننٹ اوبن مینڈی نے کہا ہے کہ داعش کمانڈر خطاب امیر کو افغانستان کے ننگرہار صوبے میں امریکی فوج کی کاروائی میں مارا گیا، امیر کو مختلف ناموں سے جانا جاتا تھا، امیر داعش کو بارودی مواد اور اسلحہ مہیا کرتا تھا ۔
دوسری جانب زرائع کے مطابق شدت پسندوں نے ہفتے کی رات کو کاروائی کرتے ہوئے 4 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے ۔ فراح صوبے کے ممبر اسمبلی داداللہ نے بتایا کہ طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 4 لوگوں کو ہلاک کیا اور چیک پوسٹ کو جلا کر راکھ کر دیا ہے ۔
ادھر افغان حکام نے دعوی کیا ہے کہ ۱۸ طالبان اور 10 داعش جنگجو افغانستان کے صوبے بدح میں ہوائی حملے میں مارے گئے
۔ صوبائی ترجمان جمشید شہابی نے کہا ہے کہ یہ لوگ بدخ صوبے کے جیوند ضلع میں آر ایس گروپ کے ہوائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ داعش اور طالبان اس صوبے میں زیادہ متحرک اور منظم بتائے جاتے ہیں ۔