عالمی خبریں

کولمبیا میں کار بم دھماکے میں ۲۱ ہلاک

جنوری 18, 2019 < 1 min

کولمبیا میں کار بم دھماکے میں ۲۱ ہلاک

Reading Time: < 1 minute

کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد مارے گئے ہیں جبکہ 68 زخمی ہوگئے ۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں پولیس اکیڈمی میں بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑانے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جب کہ 68 زخمی ہوگئے، امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

پولیس کے مطابق دھماکا پولیس اکیڈمی کے کمپاؤنڈ میں ہوا جہاں پولیس نے گاڑی کو چیک پوائنٹ پر رکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور گاڑی روکنے کے بجائے اکیڈمی کمپاؤنڈ میں گھس گیا اور تھوڑی دیر بعد دھماکا ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 80 کلوگرام دھماکا خیز مواد رکھا گیا تھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے