زرداری نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست
سابق صدر اور موجودہ رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری کو نااہل قرار دینے کیلئے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔
تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی کے رکن خرم شیر زمان نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں عدالت عظمی کو بتایا ہے کہ آصف زرداری نے نیویارک فلیٹ اور دو بلٹ پروف گاڑیاں اپنے کاغذات نامزدگی میں اثاثے کے طور پر ظاہر نہیں کیں ۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ زرداری کو جھوٹ بولنے اور اثاثے درست طور پر سامنے نہ لانے پر آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے ۔

