بھول نہ جانا، واپس بھی کرنے ہیں
Reading Time: < 1 minuteمتحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرضہ دینے کی قسط وصولی پر سوشل میڈیا کے صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے ہیں ۔
طنزیہ اور ہنساتے تبصرے اس وقت کئے گئے جب ٹوئٹر پر پاکستان سٹیٹ بنک کے سرکاری اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی کہ پاکستان نے مزید ایک ارب ڈالر متحدہ عرب امارات سے وصول کر لئے ہیں ۔
اس ٹویٹ پر بھارت سے تعلق رکھنے والے صارفین نے پاکستان پر بھکاری قوم ہونے کے جملے کسے مگر گالیوں اور تضحیک کے طوفان میں ایک دلچسپ تبصرہ رشو شرما کے اکاؤنٹ سے مزاح میں کیا گیا ۔ شرما نے لکھا کہ اتنے تو ہمارے یہاں امبانی نے اپنی بیٹی کی شادی پر اڑا دیئے تھے ۔
اسی طرح پاکستان کے ایک ٹوئٹر صارف فیصل چودھری نے سٹیٹ بنک کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کر کے لکھا ہے کہ بھول نہ جانا، واپس بھی کرنے ہیں ۔
Array