پاکستان

روحی بانو انتقال کر گئیں

جنوری 25, 2019

روحی بانو انتقال کر گئیں

پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈراموں کے یادگار دور کی ممتاز اداکارہ روحی بانو ترکی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئی ہیں ۔

روحی بانو گزشتہ ایک دہائی سے نفسیاتی عوارض کا شکار ہو کر کسمپرسی کی زندگی گزار رہی تھیں ۔ گردوں کے عارضے کے باعث وہ گزشتہ کچھ دنوں سے استنبول کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھیں ۔ ان کی عمر 67 برس تھی ۔ روحٰ بانو 10 اگست 1951 کو پیدا ہوئی تھیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے