پاکستان

بڑوں کی فائرنگ سے بچی جاں بحق

جنوری 26, 2019

بڑوں کی فائرنگ سے بچی جاں بحق

ضلع راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کے علاقہ سنگرال میں دو گروپوں کے مابین تصادم کے نتیجہ میں کمسن بچی سر میں گولی لگنے کے باعث جانبحق ہو گئی، پولیس نے فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلئے ۔

چونترہ پولیس کے مطابق سنگرال کے علاقہ میں ندیم اعجاز اور مشتاق انور کے گروپ میں تصادم کے نتیجہ میں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا کہ اس دوران ایک گولی چار سالہ عروج کے سر میں لگ گئی جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی ۔

واقعہ کے بعد سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر پولیس نے فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیئے الگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چونترہ کے علاقے میں چھاپے مار رہی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے