پاکستان

حادثے میں پانچ جاں بحق

جنوری 26, 2019

حادثے میں پانچ جاں بحق

آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں ۔ مسافر وین علی آباد سے کہوٹہ جارہی تھی ۔

مقامی پولیس افسر کے مطابق مسافر وین ہالن شمالی کے علاقے میں کھائی میں گری، وین کو حادثہ پھسلن کے باعث پیش آیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 5 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال فارورڈ کہوٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے