فیصلہ کن طاقتوں کو نواز- زرداری قبول نہیں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کی فیصلہ کن طاقتوں کو نواز شریف اور آصف علی زرداری قبول نہیں ہیں ۔ یہ بات انہوں نے ملتان میں مقامی لوگوں سے سرائیکی میں خطاب کرتے ہوئے کی ۔
شاہ محمود نے کہا کہ یہ بات آپ لوگوں کو بتادوں کہ ملک کی فیصلہ کن طاقتوں سے میں نے یہ تاثر لیا ہے کہ ان کو نواز شریف اور زرداری میں سے کوئی ایک بھی قبول نہیں ۔
انہوں نے مقامی لوگوں سے کہا کہ اب ہم ہی اپنے لوگوں کے کام کرا سکتے ہیں اس لئے کسی اور سے امیدیں نہ لگائیں ۔

