پاکستان

سما ٹی وی نے کارکن نکال دیے

جنوری 28, 2019

سما ٹی وی نے کارکن نکال دیے

سما ٹی وی چینل نے ایک سو سے زائد کارکنوں کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہے ۔ اسلام آباد دفتر سے کل سترہ ملازمین کو نکالا گیا ہے جن میں چار رپورٹرز، تین کیمرہ مین ، دو این ایل ای اور پروڈیوسر شامل ہیں ۔

ادارے کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی جانب سے کارکنوں کو برخاستگی کے لیٹر جاری کئے گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایکسپریس نیوز/ روزنامہ سے بھی بڑے پیمانے پر کارکنوں کو فارغ کیا گیا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے