پاکستان

شاہد مسعود کو رہا کر دیا گیا

جنوری 30, 2019

شاہد مسعود کو رہا کر دیا گیا

سپریم سے پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت پانے والے سرکاری ٹی وی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شاہد مسعود کو رہا کر دیا گیا ہے ۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کو پی ٹی وی کرپشن کیس میں رہائی کی روبکار احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جاری کی ۔

ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث شاہد مسعود کے ضمانتی مچلکے جج محمد بشیر کے پاس جمع کرائے گئے ۔

شاہد مسعود کو نومبر کے تیسرے ہفتے میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہوں نے دو ماہ اڈیالہ جیل میں گزارے ۔ شاہد مسعود کو دل کی تکلیف کے باعث گزشتہ ہفتے پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت زیرعلاج ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے