عالمی خبریں

فلپائن: مسجد پر حملے میں دو جاں بحق

جنوری 31, 2019

فلپائن: مسجد پر حملے میں دو جاں بحق

جنوبی فلپائن کے علاقے میں ایک مسجد پر شرپسندوں نے دستی بم سے حملہ کیا ہے جس میں دو نمازی جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی فلپائن کی ایک مسجد میں دستی بم سے حملہ گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے مسجد سے ملحقہ علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد مسجد میں دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ فلپائن میں گرجا گھر پر حملے کے بعد سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل فلپائن کے جزیرے جولو میں چرچ کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں 27 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے تھے جب کہ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے