چرسی جانان گرفتار
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ائرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے دو مسافروں کو گرفتار کر کے مبینہ طور پر دو کلو چرس برآمد کی ہے ۔
گرفتار مسافر محمد عزیز نے اپنے جوتے میں 800 گرام چرس چھپا رکھی تھی ۔ مسافر نجی ائیرلائن کی پرواز سے دوہا جا رہا تھا،اے ایس ایف حکام نے مسافر کو گرفتار کر کے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا ۔
دوسری کارروائی میں ہنگو سے تعلق رکھنے والے مسافر احسان اللہ کے جوتوں سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ۔ احسان اللہ بھی دوہا جانے والی پرواز کا مسافر تھا ۔
مسافر احسان اللہ ہنگو کو بھی گرفتار کر کے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا
Array