پاکستان

پولیس نے ملزم اہلکار فرار کرا دیئے

فروری 3, 2019

پولیس نے ملزم اہلکار فرار کرا دیئے

راولپنڈی کی تحصیل گجرخان میں لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش میں گرفتار دو پولیس اہلکار تھانہ سے فرار ہو گئے ہیں ۔ گجرخان پولیس نے ملزمان کو حوالات کے بجائے تفتشی آفیسر کے کمرے میں بٹھایا ہوا تھا ۔

مقامی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی ۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم پولیس کانسٹیبل حیدر اور سپاہی رحیم کے خلاف ہوٹل پر کام کرنے والے لڑکے سے بد فعلی کی کوشش کےالزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور دونوں کو حراست میں کیا گیا تھا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے