افغان سفیر کی جنرل باجوہ سے ملاقات
پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر شکراللہ عاطف مشعال نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی سیکورٹی صورتحال سمیت افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات افغان سفیر شکر اللہ عاطف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی، سیکورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال بالخصوص افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر معزز مہمان نے علاقائی امن بالخصوص افغانستان میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار اور کوششوں کی تعریف کی ۔

