پاکستان

نواز شریف واپس جیل منتقل

فروری 7, 2019

نواز شریف واپس جیل منتقل

سابق وزیراعظم نواز شریف کو لاہور کے سرسز ہسپتال میں زیرعلاج رکھنے کے بعد واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ سروسز ہسپتال میں سابق وزیراعظم کے مختلف طبی تجزیے کئے گئے ۔

مریم نواز نے اپنے والد کو واپس جیل منتقل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی تضحیک کی جا رہی ہے ہمیں ہمدردی کی بھیک نہیں چاہیئے، میڈیکل بورڈ حکومت نے خود بنائے، نواز شریف کو چار دن جس ہسپتال میں رکھا گیا وہاں دل کے امراض کا یونٹ ہی نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو جیل سے حکومت خود ہسپتال لے کر آئی تھی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے