صحافی گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں
اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے حذیفہ رحمان نامی صحافی نے کہا ہے کہ وہ نوجوان تحقیقاتی رپورٹر اور کالم نویس ہیں جن کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی تفتیش سے بچایا جائے ۔
ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں حذیفہ رحمان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس نے آبائی علاقے ڈیرہ غازی خان میں ۹۵ کنال زمین ایک کروڑ روپے سے زائد میں خریدی جس پر بعد ازاں تنازع پیدا ہوا ۔ درخواست کے مطابق زمین کی خرید و فروخت کے اس تنازعے پر مقامی عدالت سے رجوع کیا گیا ہے لیکن ایف آئی اے کے اسلام آباد میں ایک ڈائریکٹر تفتیش کے دوران دوسرے فریق سے راضی نامہ کرانے پر زور دے رہے ہیں ۔
حذیفہ رحمان نے ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے اور ایف آئی اے کو زمین کے تنازعے کو فوجداری کیس بنا کر تفتیش سے روکا جائے ۔

