پاکستان

نیب کا زرداری سے تفتیش کا فیصلہ

فروری 12, 2019

نیب کا زرداری سے تفتیش کا فیصلہ

جعلی اکائونٹس کی تفتیش کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب راولپنڈی) نے سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نیب ذرائع کے مطابق فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی طلب کیا جائے گا، تینوں رہنمائوں کی طلبی نیب راولپنڈی بیورو میں ہوگی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنمائوں کو جلد طلبی کے نوٹس جاری کیے جائیں گے، تینوں رہنمائوں سے جعلی اکائونٹس کیس سے متعلق تفتیش کی جائے گی ۔

نیب ذرائع کے مطابق بیانات ریکارڈ کرنے کے علاوہ سوالنامہ بھی دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے