پاکستان

زرادری کا کیس چیف جسٹس سنیں گے

فروری 15, 2019

زرادری کا کیس چیف جسٹس سنیں گے

جعلی بینک اکاؤنٹ کیس فیصلہ پر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی نظرثانی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں ۔
چیف جسٹس نے جعلی بینک اکاؤنٹ کیس فیصلے پر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا ہے ۔
بنچ کی سربراہی چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ خود کریں گے جبکہ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن بینچ میں شامل ہیں ۔
تین رکنی بینچ 19 فروری کو ایک بجے دوپہر نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کرے گا ۔ عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری کی نظر ثانی درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں ۔
اس کے علاوہ حکومت سندھ، انور مجید، عبدالغنی مجید اور دیگر کی نظرثانی کی درخواستیں بھی سماعت کے لیے ساتھ ہی لگائی گئی ہیں ۔

سپریم کورٹ کی کاز لسٹ میں نظرثانی درخواستیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے