پاکستان

حکم عدولی پر افسران طلب

فروری 19, 2019

حکم عدولی پر افسران طلب

سپریم کورٹ نے حکم عدولی پر چیف سیکرٹری پنجاب اور ہوم سیکرٹری کو کل طلب کر لیا ہے ۔ افسران کی طلبی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ کے اندراج پر کی گئی ۔

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں بنچ نے دونوں افسران کے خلاف ڈی جی ایل ڈی اے کی درخواست کی سماعت کی ۔ عدالت نے حکام کو ہدایت کی تھی کہ ڈی جی ایل ڈی اے کو ہراساں نہ کیا جائے ۔

سپریم کورٹ نے حکام کو لاہور کے میئر کی گرفتاری سے بھی روکا تھا ۔

سپریم کورٹ کو ایل ڈی اے کی ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج کیا گیا ۔ پنجاب کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر جنرل کو سپریم کورٹ کے آرڈر سے آگاہ کر دیا تھا ۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ دونوں افسران کو کہیں کل عدالت آ کر اپنی پوزیشن واضح کریں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے