پاکستان نے دو انڈین طیارے مار گرائے
Reading Time: 2 minutesعفت حسن رضوی
پاکستان نے انڈین جارحیت کے جواب میں بدھ کی صبح بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے اس کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں ۔
پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو انڈین طیارے مار گرائے، جن میں سے ایک طیارہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے میں جا گرا جبکہ دوسرا پاکستانی حدود میں گرا جس کے پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
اس سے قبل انڈین میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے دو طیارے بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوئے جنہیں دو انڈین جنگی طیاروں نے روکا ۔
میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ پاکستانی طیاروں نے کارروائی کرتے ہوئے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا ۔ ترجمان کے مطابق ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے پائلٹ کی تلاش جاری ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی مقبوضہ کشمیر کے نوشہرہ سیکٹر میں کی گئی ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے جاری کیے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی کارروائی کا مقصد پکستان کی دفاع کی صلاحیت اور عزم کا اظہار تھا ۔ پاکستان ہرگز کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا ۔
![](https://i0.wp.com/pakistan24.tv/wp-content/uploads/2019/02/1C63C180-1F27-48FB-8A7C-B5AE9F6F59AC.jpeg?resize=666%2C565&ssl=1)
یاد رہے ہو کہ گذشتہ پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کو جواب کے لیے تیار رہنے کی دھمکی دی تھی اور انہیں پاکستان کی جانب سے سرپرائز دینے کا کہا تھا۔
ادھر بھارتی خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی طیاروں کی کارروائی کے بعد سری نگر ائیرپورٹ کو تمام آپریشنز کے لیے فی الحال بند کردیا گیا ہے۔