متفرق خبریں

فضائی حدود بندش کا نقصان

مارچ 2, 2019

فضائی حدود بندش کا نقصان

پاکستان انڈیا جنگی صورتحال میں فضائی حدود بند کیے جانے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دنیا کی سینکڑوں ائرلائنز روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں پروازوں کے لیے پاکستان کی ائر اسپیس استعمال کرتی ہیں ۔ اس کے علاوہ پروازیں اترنے اور پارکنگ فیس بھی ادا کرتی ہیں ۔

پاکستان کے ائرپورٹس بند ہونے سے گذشتہ چار دنوں میں ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک لاکھ سے زائد مسافر متاثر ہوئے ہیں ۔

عالمی تجارت سے وابستہ کمپنیوں کے اعلی حکام اور وفود بھی مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے