ابھی نندن حوالگی دستاویز
یاسر حکیم
انڈین پائلٹ ابھینندن کی حوالگی کے دستاویز سامنے آئی ہے جس کے مطابق گھڑی، انگوٹھی اور عینک بھی واپس دی گئی ۔
دستاویز کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھینندن ورتھامن کو یکم مارچ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا ۔ پاکستان کی جانب سے دفتر خارجہ کی عہدیدار ڈاکٹر فریحہ بگٹی انڈین پائلٹ ابھینندن کے ہمراہ موجود تھیں ۔
پاکستان ٹوئنٹی فور کے پاس دستیاب دستاویز کے مطابق ابھینندن کو بھارتی حکام کے حوالے کرنے سے قبل پاکستان رینجرز کے ڈپٹی سپریٹنڈینٹ شہزاد فیصل نے سرکاری دستاویز پر ابھینندن کی حوالگی بارے بھارتی حکام کے دستخط لیے ۔ بھارت کی جانب سے اسٹنٹ کمانڈر سنجے کمار نے ابھینندن نے دستخط کیے اور ابھینندن کو وصول کیا ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت حوالگی کے اس دستاویز میں ابھینندن کے زیر استعمال دیگر اشیاء ہاتھ کی گھڑی ، انگوٹھی اور نظر کی عینک کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کے فوری بعد منظر عام پر آنے والی تصاویر میں دکھایا گیا تھا کہ ابھینندن کے قبضے سے پستول ، اور کچھ فضائی جنگی آپریشن سے متعلق دستاویز بھی پکڑی گئی تھیں ، جبکہ مشکل حالات میں بطور پائلٹ کیسے بچا جا سکتا ہے، اس حوالے سے ایک بھارتی فضائیہ کا مینوئل بھی برآمد ہوا تھا تاہم حوالگی کے وقت وہ آئٹمز شمار نہیں کیے گئے۔

