پاکستان

جماعت الدعوۃ کالعدم، نوٹیفیکیشن جاری

مارچ 5, 2019

جماعت الدعوۃ کالعدم، نوٹیفیکیشن جاری

عابد علی

پاکستان نے دہشت گرد اور کالعدم قرار دی گئی تنظیموں کی نئی فہرست جاری کی ہے اور جماعت الدعوۃ کو بھی اس میں شامل کر کے نوٹیفیکشن عام کر دیا ہے ۔

اسلام آباد میں وفاقی وزارت داخلہ نے کالعدم جماعتوں کی نئی فہرست جاری کرتے ہوئے 68جماعتوں کوکالعدم قرار دیا ہے جن میں جماعت الدعوہ اورفلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو بھی شامل کیا ہے ۔ دو جماعتوں کو نگرانی میں رکھے جانے والی فہرست میں شامل کیا ہے ۔

انسداد دہشت گردی کے ادارے نیکٹا نے وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کی روشنی میں یہ فہرست مرتب کر کے جاری کی ہے ۔

جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو 21فروری 2018کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا اور اب کالعدم قرار دیا گیا ہے ۔

25اکتوبر 2018کو جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کوکالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالا گیا تھا۔

دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق نیکٹا نے وفاقی وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن کی روشنی میں کالعدم جماعتوں کی فہرست میں ایک نئی جماعت بلاورستان نیشنل فرنٹ (عبدالحمید خان گروپ ) شامل کی ہے ۔

دیگر تمام جماعتوں کے نام پہلے سے فہرست میں شامل تھے واچ لسٹ میں غلام صحابہ، معمار ٹراٹ شامل ہیں۔

انسداد دہشتگردی ایکٹ 199کی دفعہ11Dکے مطابق واچ لسٹ میں شامل جماعتیں 60دن کے اندرحکومتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دے سکتی ہیں اور حکومت 60 دن میں اپیل پر فیصلہ دینے کی پابند ہے ۔

حکومت سے اپیل مسترد ہونے پر ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کاحق بھی رکھتی ہیں کسی بھی جماعت کوواچ لسٹ میں رکھنے کادورانیہ زیادہ سے زیادہ 6 ماہ ہوسکتا ہے ۔

وفاقی حکومت اس عرصہ میں توسیع کی مجازہے تاہم توسیع دینے سے قبل متعلقہ جماعت کا موقف سننے کی بھی پابندہے ۔

یادرہے کہ 25اکتوبر 2018 کو حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کوآگاہ کیا تھا کہ صدارتی آرڈیننس کی مدت ختم ہوچکی ہے جس وجہ سے جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کوکالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکال دیا تھا ۔

نیکٹا کی جانب سے پروسکرائیبڈ افراد کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے جس میں جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید اور مولانا مسعود اظہر کے ناموں سمیت 7218افراد کے نام شامل ہیں ۔

فہرست میں سب سے زیادہ خیبر پختونخوا کے 4833افراد، پنجاب کے 1410،سندھ کے 470اور بلوچستان کے 370افراد کے علاوہ گلگت بلتستان و کشمیر کے 136افراد کے نام بھی شامل ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے