پاکستان

چوہان سے استعفا لے لیا گیا

مارچ 5, 2019

چوہان سے استعفا لے لیا گیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے استعفا لے لیا گیا ہے ۔

فیاض چوہان نے گذشتہ روز ہندو کمیونٹی کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف سوشل میڈیا پر صارفین نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا ۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلی پنجاب نے اپنے وزیراطلاعات کو استعفے دینے کے لیے کہا تھا ۔

پنجاب کے وزیراعلی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ فیاض الحسن چوہان نے استعفا دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔

پنجاب حکومت میں موجود مستند ذرائع نے بتایا ہے کہ فیاض چوہان کو استعفا دینے کے لیے کہا گیا تھا جو موصول ہونے پر وزیراعلی نے فوری طور پر منظور کر لیا ہے ۔

فیاض چوہان نے اپنے بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے استعفا نہیں مانگا گیا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے