پاکستان

ہیلی کاپٹر ریفرنس سے عمران خان فارغ

اپریل 3, 2019

ہیلی کاپٹر ریفرنس سے عمران خان فارغ

پاکستان میں قومی احتساب بیورو نیب نے خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر اور مالم جبہ اسکنڈلز کی انکوائری مکمل کر کے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
صحافی عمران وسیم کے مطابق نیب نے انکوائری کے بعد ہیلی کاپٹر ریفرنس میں وزیراعظم عمران خان کا نام بطور ملزم شامل نہ کرنے کی سفارش کی ہے ۔
اس سے قبل یہ الزام لگایا گیا تھا کہ صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کو عمران خان نے گذشتہ پانچ سال غیر قانونی طور پر استعمال کیا ۔ اس الزام پر عمران خان کو ایک بار تفتیش کے لیے طلب بھی کیا گیا تھا ۔
نیب حکام نے مالم جبہ اسکینڈل کا ریفرنس دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاہم اس میں پرویز خٹک کا نام ملزمان کی فہرست سے نکالنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی سربراہی میں کمیٹی عمران خان کا نام بطور ملزم نکالنے کے معاملے پر حتمی فیصلہ کرے گی تاہم ریفرنس میں ہیلی کاپٹر اسکینڈل کے شریک ملزمان میں پرویز خٹک کا نام شامل ہے ۔
نیب کے ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نیب کی سربراہی میں کمیٹی کی منظوری کے بعد پرویز خٹک کو ریفرنس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالم جبہ اسکینڈل میں پرویز خٹک کو چھوڑ کر دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں لی جائے گی ۔


آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے