زرداری ایک اور مقدمے میں طلب
پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو ایک بار پھر تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔
نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری کو 29 مئی کو دبارہ طلب کیا ہے۔
نیب کے نوٹس کے مطابق آصف زرداری کا پاور پروجیکٹ اور غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں دوبارہ بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ نیب نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو بھی جے وی اوپل کیس میں 29 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔
سابق صدر زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور دیگر ملزمان کے ساتھ پہلے ہی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس ریفرنس کا سامنا کر رہے ہیں۔

