وزیرستان فائرنگ کے خلاف احتجاج
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور دیگر شہروں میں شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے تین افراد کے لیے احتجاج کیا گیا ہے۔
پشاور کے حیات آباد چوک میں کیے گئے احتجاجی مظاہرے میں پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے بھی شرکت کی اور مظاہرین سے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ دہشت گردی اور تشدد کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ آئین کے مطابق اپنی حقوق کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

منظور پشتین نے فائرنگ سے ہلاکتوں کی مذمت کی اور علی وزیر کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے سے ثنا اعجاز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
مظاہرین سے نمٹنے کے لیے ٹانک اور دیگر اضلاع میں دس جون تک ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

