عید پر چار چھٹیوں کا اعلان
پاکستان میں وفاقی حکومت نے عید الفطر پر چار سرکاری چھیٹوں کا اعلان کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے عید کی تعطیلات کے لیے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ منگل 4 جون سے جمعہ 7 جون تک سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔
یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی تین جون کو شوال کا چاند دیکھنے کے لیے بیٹھے گی تاہم وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ عید چار جون بروز منگل ہوگی۔

