پاکستان24 متفرق خبریں

کیا ہمیں ووٹ دینے والے بھی غدار ہیں؟مینگل

Reading Time: 2 minutes یہ ایک لمبی فہرست ہے۔ ’باچا خان، ولی خان، غوث بخش، عطاء اللہ مینگل، ذوالفقارعلی بھٹو، نواز شریف، بے نظیر بھٹو اور الطاف بھی غدار ہیں۔‘

مئی 28, 2019 2 min

کیا ہمیں ووٹ دینے والے بھی غدار ہیں؟مینگل

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح سے لے کر عبدالولی خان تک کو غدار قرار دیا گیا تو بتایا جا ئے کیا ہمیں ووٹ دینے والے عوام بھی غدار ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بانی فاطمہ جناح کو کیا ملک دشمن قرار نہیں دیا گیا، یہ ایک لمبی فہرست ہے۔ ’باچا خان، ولی خان، غوث بخش، عطاء اللہ مینگل، ذوالفقارعلی بھٹو، نواز شریف، بے نظیر بھٹو اور الطاف بھی غدار ہیں۔‘

اختر مینگل نے سوال اٹھایا کہ جن لوگوں کو غدار قرار دیا گیا تو کیا پھر ان کو ووٹ دینے والے عوام بھی غدار ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ عجیب تماشا ہے جب حکومت میں ہوتے ہیں تو وفادار لیکن اپوزیشن میں بیٹھیں گے تو غدار قرار دیے جائیں گے۔ ’تحریک انصاف والے بھی تیاری کریں، یہ الزام کل پی ٹی آئی پر بھی لگیں گے کیونکہ فاصلہ بہت کم ہے۔‘

اختر مینگل نے کہا کہ پاکستان جن وجوہات پر دو لخت ہوا آج پھر اسی کی تلواریں لٹک رہی ہیں۔ ’گھڑی کا کانٹا ہم پر چانٹے کی صورت میں پڑا تو سب خاموش رہے، آج وہی چانٹا وزیرستان کو لگ رہا ہے۔‘

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ’ان معاملات پر بات کرنے کے لیے ہم پر نہیں بلکہ محب وطن افراد پر مشتمل پارلیمانی کمیشن تشکیل دے کر ایک دن بحث کریں۔‘ اختر مینگل نے کہا کہ تبدیلی واقعی آگئی ہے، بلوچستان میں خواتین اور بچوں کو اٹھایا جارہا ہے، یہ نیا پاکستان ہے یا اسے بھی پرانے پاکستان کا نام دوں۔

اان کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گرد بنتے ہیں جن کے گھر نہیں رہتے۔ ’آپ کو سب کے ساتھ شفقت کے ساتھ پیش آنا ہوگا۔ افغانستان کی جنگ میں کس کو فائدہ ہوا، کون کروڑ پتی بنا؟۔‘

اختر مینگل نے کہا کہ گوادر، چاغی اور ریکوڈک کا نام لیتے ہیں مگر جیسے ہی استعمال کرلیتے ہیں ٹشو پیپرز کی طرح پھینک دیتے ہیں۔ ’چیئرمین نیب کے معاملے پر بات اس لئے نہیں کروں گا کہیں رمضان میں کسی کا روزہ مکروہ نہ ہوجائے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے