متفرق خبریں

فوج بھی میری اور ملک بھی میرا ہے، انڈیا سے کشیدگی پر عمران خان کا بیان

مئی 14, 2025

فوج بھی میری اور ملک بھی میرا ہے، انڈیا سے کشیدگی پر عمران خان کا بیان

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’انڈیا کے ساتھ حالیہ کشیدگی نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستانی ایک بہادر اور خوددار قوم ہیں۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے۔‘

ان کےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں پاکستان اور انڈیا کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’جس طرح ہمارے جوانوں نے فضائی اور زمینی سرحدوں پر مودی کو شکست دی ویسے ہی پاکستانی عوام خصوصاً سوشل میڈیا نے مودی اور آر ایس ایس کے بیانیے کو دنیا بھر میں شکست دی-‘

عمران خان سے منسوب بیان کے مطابق ’مودی نے پاکستان میں سویلین بچوں، عورتوں، بزرگوں اور تنصیبات کو ٹارگٹ کر کے بزدلی کا مظاہرہ کیا جس کا ہماری فورسز نے بہترین جواب دیا- ہم ان بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے سویلینز اور ملٹری آفیشلز کی فیملیز کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔‘

عمران خان نے پاکستان کی فضائیہ سمیت تمام فوجی جوانوں کو پروفیشنلزم اور بہترین کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’مودی کی پوری کوشش ہو گی کہ پاکستان کو معاشی سطح پر بھی نقصان پہنچائے۔ کسی بھی نئے حملے کی صورت میں قوم کو تیار اور متحد رہنا ہو گا۔‘

عمران حان کے بیان کے مطابق ’جنگیں 60 فیصد تک اعصاب سے لڑی جاتی ہیں اور اسی لیے ایسی لیڈر شپ کا ہونا انتہائی اہم ہے جسے قوم کی حمایت حاصل ہو اور جو فوری طور پر بڑے فیصلے کرنے اور کسی بھی حملے کا جواب دینے کی طاقت رکھتی ہو۔ اس لیے میں مسلسل اس بات پر زور دیتا آیا ہوں کہ ہمیں اپنے لوگوں کو ’آئیسولیٹ‘(تنہا) نہیں کرنا چاہیے اور نظام انصاف کو زندہ کرنا چاہیے-‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے