خضدار میں آرمی پبلک سکول کی بس پر حملہ، چار اموات کی تصدیق
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شورش زدہ ضلع خضدار میں شدت پسندوں نے ایک سکول بس کو نشانہ بنایا ہے۔
منگل کی صبح حکام کے مطابق خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب آرمی پبلک سکول کی بس کو ایک دھماکہ میں نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم تین طالبات سمیت پانچ اموات اور 15 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
حملے میں اب تک ہونے والی اموات کی تسدیق کے مطابق طالبات میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں۔